کے پی پو لیس نے 15سال تک دہشت گردی کا مقا بلہ کیا، ڈی آئی جی کوہاٹ

بدھ 12 فروری 2020


ہنگو ( مانند نیوز ڈیسک) ڈی آئی جی کوہاٹ ڈویژن  طییب چیمہ نے کہا ہے۔کہ کے پی پو لیس نے 15سال تک دہشت گردی کا مقا بلہ کیا ہے۔ اور بہت سے قربانیاں دی ہیں اور بہت سے پو لیس افسران واہلکاران شہید ہوچکے ہیں۔لیکن پو لیس سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کڑھے رہی اور مقابلہ کر رہے ہیں وہ گزشتہ روزہنگو دورے کے دوران نئے پولیس لائن بلڈنگ میں پولیس افسران اور اہلکاران سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی اور عوام کی تحفظ اولین ترجیحا ت ہیں ہنگو پولیس کو درپیش مسائل کو حل کر نے کی ہر ممکن اقدامات کریں گے اور پولیس کی کارکردگی کو مثالی بنائیں گے ڈی آئی جی نے کہا کہ ہم نے40دن میں بڑے پیمانے پر اسلحہ ومنشیات برآمد کیے ہیں اور 260 مجرمان اشتہاریوں کو حراست میں لیے ہیں اور جرائم کی روک تھام اور مجرمان پر ہاتھ ڈالنا اب ہمارا ٹارکٹ ہوگا ہم ہاتھ ہاتھ بیٹھ کر نہیں سکتے درہ سے لے کر پہارا چنار تک ہر قسم جرائم کیخلاف موئثر انداز میں کاروائی کرینگے اور پولیس سے کالی  بھیڑوں کو نکال کر صاف ستھری بنائیں گے اور جرائم میں ملوث اہلکاروں کو بھی نہیں چھوڑیں گے اُنہوں نے کہا کہ میں انٹیلی جنس بلخصوص سپیشل کا شکر کزار ہوں کہ اُنہوں بھی پولیس کے ساتھ تعاون کیا ان سے قبل ڈی پی او شاہد احمد نے سپاس نامے میں پولیس مسائل کا تفصیل سے ذکر کیا ڈی آئی جی نے بہترین کار کرد گی دیکھا نے والے پولیس آفسران و اہلکاران میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan