شرینگل میں روڈز برف سے پاک

بدھ 12 فروری 2020


شرینگل (مانند نیوز ڈیسک) علاقے کے تمام علاقوں کے روڈز برف باری سے صاف کر دئے گئے ہیں۔انتظامیہ کے محنت سے آٹے کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے۔ہم ڈسٹرکت انتظامیہ سے مل کر علاقے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔اور امید ہے کہ بہت جلد شرینگل میں تمام مسائل قانون کی مطابق حل ہو نگے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد ثاقب خان نے کیا ہے۔وہ اپنے دفتر شرینگل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر شرینگل کا کہنا تھا کہ شرینگل کے تمام بازاروں میں اشیائے خوردو نوش کے قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور صفائی کا انظام بہتر بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جس سے تمام بازارون کی حالت میں کافی بہتری آئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہانتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھر پور کو شش کرہی ہے۔اور اس محنت کے ثمرات عوام کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔علاقے کے مختلف سڑکون کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر اے سی آفس شرینگل مین با قاعدہ طور پر کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔جہان جہاں سے مشکلات کے شکا یات درج ہو تے وہاں پر لیوی اہلکاروں کے ہمراہ باری مشینری بھیجی جاتی تھی۔اور یہی وجہ ہے کہ شرینگل انتظامیہ کے زیر نگرانی تمام روڈز کو ہر قسم ٹریفک کیلئے کلیئر کر دئے گئے ہیں۔ٹورزم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ میٹنگ ہو ئی ہے جس میں ٹورزم سٹریٹجی 2020بنائی گئی ہیں۔جس پر عمل در آمد کر کے ٹورسٹ کو ہر قسم کی سہو لیات دینے کا بند بست کیا جائے گا۔اور فیسلیٹیشن سنٹر بنانے کے ساتھ ساتھ ٹورسٹ لیوی کواڈ کا قیام بھی عمل میں لا یا جا چکا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شرینگل کا کہنا تھا کہ ٹورسٹس کو میں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہاں پر آئیں۔یہ آپکا اپنا علاقہ ہے یہاں پر کسی کو بھی کسی قسم کی تکلیف نہیں ہو گی۔انہون نے کہا کہ کمراٹ کے علاوہ شرینگل سب ڈویژن میں بہت سے علاقے اور بھی ہے جو دیکھنے کے قابل ہیں۔اور ضلعی انتطامیہ ان سب ٹورزم سپاٹ تک رسائی کو آسان اور ممکن بنا نے کی بھر پور کوشش کررہی ہے۔دکانداروں کو اپنے پیغام میں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صفائی کے ساتھ ساتھ عوام کو  سرکاری نرخ نامے پر معیاری اشیاء فراہم کرنے کو ہر حال مین یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ناقص سفائی،غیر معیاری اشیاء اور زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں کے ساتھ سکتی سے نمٹا جائے گا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan