پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان کے علاقے میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

بدھ 12 فروری 2020


اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان کے علاقے تخت بائی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ تخت بائی کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ترجمان کے مطابق طیارے سے پائلٹ بحفاظت نکل گئے تھے اور طیارہ معمول کی کی تربیتی پرواز پر تھا۔خیال رہے کہ 5 روز قبل 7 فروری کو بھی پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ شورکوٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا اور اس واقعے میں بھی پائلٹ محفوظ رہا تھا پاک فضائیہ  ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی انکوائری کیلئے بورڈتشکیل دیدیا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan