ڈپٹی کمشنرریحان گل خٹک کی تقرری کا خیر مقدم

جمرات 13 فروری 2020


بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ایر یگیشن پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین نے ملاکنڈ کے نئے ڈپٹی کمشنرریحان گل خٹک کی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ موصوف ضلع میں امن امان کی بہتری سمیت منشیات اور دیگر برائیوں کے خاتمے اور ملازمین کے مسائل کے حل وریلیف کیلئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں گے اس سلسلے میں ان سے بھر پور تعاون کیا جائے گایونین کے صوبائی صدر گل زمین ملاکنڈ کے ضلعی صدرشفیع اللہ جنرل سیکر ٹری محمد نبی شاہ وزیراور صاحب الدین اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملاکنڈ انتظامیہ اور سرکاری ملازمین ومحنت کشوں کے مابین ہمیشہ خوشگوار تعلقات رہے ہیں اور دونوں سے جانب سے علاقے کی ترقی جبکہ شہریوں کی خوشحالی اور انھیں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا مشن جاری رکھا گیا ہے انھوں نے کہا اے ڈی سی رحمت علی وزیر اور اے سی سہیل خان اب ریحان گل خٹک کی قیادت میں پہلے سے بھی بہتر کام کریں گے عوام کی فلاح اور علاقے کی بہتری میں یو نین ملاکنڈ انتظامیہ کے ساتھ ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan