ہنگو میں اسسٹنٹ کمشنر کا پبلک سے خطاب

جمرات 13 فروری 2020


ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) پی ٹی سی ھنگومیں پروبیشنر اے ایس آئی مہر علی شاہ نے صوبائی پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا ہے جس کے بعد وہ اسسٹنٹ کمشنر بھرتی ہوں گے۔ پی ٹی سی ھنگو میں مہر علی شاہ کے لیے الوداعی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کمانڈنٹ پی ٹی سی ھنگوجناب ڈاکٹر فصیح الدین اشرف نے خطاب کرتے ہوئے مہر علی شاہ کی کامیابی کو پی ٹی سی ہنگو کے لیے اعزاز اور پختونخوا پولیس کے لیے قابل فخر قرار دیا اور کہا کہ دوسرے تعلیم یافتہ افسران بھی اُنہی کی طرح محنت اور لگن سے اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں تقریب سے مہر علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے پختونخوا پولیس کے اعلیٰ کردار کی تعریف کی اور پی ٹی سی ھنگو کو ایک علمی اور بہترین ادارہ قرار دیا اور اپنی کامیابی کو اپنی والدہ کی دعاؤں اور کمانڈنٹ پی ٹی سی ھنگو کی تربیت کا نتیجہ قرار دیا۔ تقریب میں ڈی او ایف سی ھنگو علی شیر محسود، اے ایس پی فرحان اور ڈی پی او ھنگو شاہد خان نے خصوصی شرکت کی۔ زیر تربیت افسران نے مہر علی شاہ کے اعزاز میں پُرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan