سوات میں سنٹرل ہسپتال یونٹ مکمل

جمرات 13 فروری 2020


سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سنٹرل ہسپتال کیجولٹی میں برن یونٹ مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے اس کوجدید سہولیات سے آراستہ کرکے عوام کی درینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ماہرین ڈاکٹرز،سٹاف،جدید مشینری اعلیٰ ترین سہولیات سے متعلقہ یونٹ کو عالمی معیارکا بنادیا گیا ہے ملاکنڈ ڈویژن کے واحدجدید ترین یونٹ سے مستحق مریضوں کو علاج کی سہولت اُن کے دہلیز پرمیسراور دستیاب ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر عدنان کے نام سے منسوب کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر اسرار الحق،ڈی ایم ایس ڈاکٹر سلیم خان،کیجولٹی انچارچ طارق خان اور دیگر متعلقہ ڈاکٹرز اور سٹاف نے شرکت کی فضل حکیم خان نے کہا کہ سیدو شریف ہسپتال کو جدیدخطوط پر استوار کرنا میری زندگی کی اولین ترجیح ہے تاکہ یہاں کے عوام کو پشاور اور ملک کے دیگر حصوں میں علاج پر تکالیف اور اخراجات اٹھانے کے بوجھ سے چھٹکارا مل جائے انہوں نے کہا کہ عوام کیساتھ میرا جینا مرنا ہے اور ان کے مشکلات کو میں اپنے مشکلات سمجھ کر اُن کے حل کیلئے ہر قسم اقدامات اٹھارہاہوں انہوں نے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر اسرار الحق کے کوششوں اور جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان جیساانتک محنتی انسان کی آج کل کے معاشرے کو شدید ضرورت ہے اور اس موقع پراُن کے خدمات کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور یقین دہانی کرائی کہ عوام کو علاج کی سہولت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا وہ اپنے آپ کوہر گز اکیلا نہ سمجھے انہوں نے ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل سٹاف پر واضح کیا کہ دکھی انسانیت کی خد مت کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں جس کا دنیا اور آخرت میں اجر ہے تقریب سے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر اسرار الحق،ڈی ایم ایس ڈاکٹر سلیم خان،کیجولٹی انچارچ طارق خان اور دیگر نے بھی خیالات کا اظہار کیا اور فضل حکیم خان کی کاوشوں کو سراہا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan