سعودی عرب،کورونا کےکیسز 2 لاکھ تک جانے کا خدشہ

بدھ 08 اپریل 2020


ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی وزیر صحت نے ملک میں کورونا کے کیسز 2 لاکھ تک جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سعودی عرب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2،795 ہو گئی جبکہ 41 افراد موذی مرض سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔  سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق نے شہریوں کو خبردار کیا کہ سعودی شہریوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو کورونا کے پھیلا ؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔سعودی وزیر صحت نے کہا کہ وبا پھیلنے کی بڑی وجہ لوگوں کا حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنا ہے اور اگر اب بھی سعودی شہریوں نے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کیا تو حالات محکمہ صحت کے قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔ انہوں  نے آگاہ کیا کہ حکومت وبا پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جبکہ سعودی حکومت نے وبا پر قابو پانے کے لیے 7 ارب ریال کی رقم مختص کر دی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan