ملاکنڈ، ڈپٹی کمشنرکا عوام سے خطاب

بدھ 19 فروری 2020


ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان گل خٹک نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے بی ایچ یو ریحان کوٹ منزرے بابامیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ضلعی محکموں کے سربراہان کے علاوہ معززین علاقہ سمیت اہلیان علاقہ کی بہت بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں علاقہ مشران نے پینے کے صاف پانی،تعلیم،صحت،گلیوں کی پختگی۔نکاسی آب کے مسائل،سٹرکوں پر تجاوزات،سکولوں میں عملے کی کمی سمیت دیگر مسائل کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی آگاہی دی۔ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے شہریوں کی جانب سے بیان کئے گئے مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ دیگر کے حل کی یقین دہانی کرائی۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے خصوصی احکامات پر ضلعی انتظامیہ دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کو یقینی بنارہی ہے تاکہ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے شہریوں میں شعور اجاگر ہو رہاہے اور وہ اپنے مسائل اور ان کے حل کے لیے آواز بلند کرسکتے ہیں انہوں نے ہریان کوٹ اور اس کے آس پاس دیہاتوں میں بسنے والے لوگوں کو درپیش تمام مسائل کے فوری حل کے لیے وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے اور کھلی کچہری میں لوگوں کی جانب سے جن مسائل کی نشاندہی ضلعی انتظامیہ کے سامنے کی جاتی ہے ان مسائل کو ہر صورت حل کیا جائیگا۔علاقے کے عوام نے کھلی کچہری کے انعقاد اور مسائل پر توجہ دینے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں ملک کی حفاظت ترقی،امن،خوشحالی اور کشمیریوں کی حفاطت کے لیے دعاکی گئی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan