بریکوٹ،ہرفردشجر ہ کاری  میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،امجد علی شاہ

بدھ 19 فروری 2020


بریکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) معاشرے کے ہرفرد شجر ہ کاری  میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ کے ساتھ ساتھ انسانوں کیلئے روح کے حیثیت رکھنے کے مترادف ہے۔ سوات کے حسن اور محض سوات کے جنگلات اور یہاں کے صاف پانی ہے۔ اجتماعی سوچ کے تحت جنگلات کے بچاو کیلئے قومی سطح پر کردار اداکر نا ہو گا۔ کیونکہ جنگلات کے اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کااظہار پرائیویٹ سکول منیجمنٹ اتھا رٹی ملاکنڈ ڈویثرن کے صدر  اور اکسفورڈ ایجو کشن اکیڈمی بٹ خیلہ کے ڈائر یکٹر امجد علی شاہ۔ سوات بورڈ کے سیکرٹری حضرت رحمان خان ڈی ایس پی بریکوٹ بادشاہ حضر ت خان،قومی جر گہ صدر نثار خان، قومی جر گہ کے سرپرست اعلیٰ بختی جمیل خان اف شموزئی، خیبر ایجو کیشن اکیڈمی کے ڈائر یکٹر انجینئر شرافت علی، ٹی ایم اے بریکوٹ کے سپر ڈنڈنٹ محمد ایاز خان،   قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر فدامحمد خان  ال  ناظمین تحصیل بریکوٹ کے صدر فضل ودود باچا، ایس ایچ او تھا نہ غالیگے اختر ایوب خان، قومی جر گہ کے بانی رہنما فضل احد لالاجی، و دیگر بریکوٹ خیبر ایجوکیشن اکیڈمی  کے زیر اہتمام شجرہ کاری میں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔تقریب میں خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کے طلبا ء و طالبات نے  خاکوں کے زریعے جنگلات کے اہمیت اور فادیت کا عملی مظاہرہ کرتے ہو ئے ناظرین سے خوب داد وصول کی۔ مقررین نے جنگلات کے اہمیت اور افادیت  پر تفصیلی روزشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ جنگلات کے کٹاو کے باعث مختلف امراض اور گرمی کے شدید میں اضافے  کے ساتھ ساتھ علاقے کے حسن پر نہایت منفی اثرات مرتب ہو رہے۔ سابق ادوار میں جنگلات کے باعث برف باری  اور دیگر جنگلی جانور کثر تعداد میں موجود تھے۔ محکمہ فارسٹ، عوام دیگر فلاحی ادارے مل کر جنگلات کے بچاو  اورمزید پلانٹیشن میں اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔  معاشرے کے ہر فرد کے زمہ داری بنتی ہے کہ  اپنے اردگرد صاف ستھر ا گرین اینڈ کلین بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروے کار  لا ئیں اور بہتر ین مستقبل کیلئے شجرہ کاری میں مہم حصہ لیں۔ خیبر ایجو کشن اکیڈمی کے ڈائر یکٹر  انجینئر شرافت علی نے تمام مہمانوں اور سکول طلباء کا شکر یہ اداکیا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan