دیر بالا، ڈپٹی کمشنر پودا لگانے کا افتتاح

جمرات 20 فروری 2020


دیر بال (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالداقبال خٹک نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ماحول کو آلودگی سے پاک صاف ستھرا رکھنے میں جنگلات انتہائی اہمیت کے حامل ہے اس لیے  لوگوں کو چاہیے کہ وہ میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر ڈوڈبا دیر بالا میں فلانٹ فار پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ڈویژنل فارسٹ آفیسر عبدالحمید خان،ڈی پی او میاں نصیب جان کے علاوہ معززین علاقہ اور عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنگلات انسانی بقاء کے لیے بھی ضروری ہے انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ضلع دیر بالا کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے عوام اپنے اپنے حصے کا پودا ضرور لگائیں اور اس مہم کو کامیاب بنائیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے لوگوں میں فروٹس اور دیگر مختلف قسم کے پودے بھی مفت تقسیم کیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے پودا لگا کر فلانٹ فار پاکستان مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور آخر میں وطن عزیز کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan