بنوں، علاقہ جانی خیل کے ملک نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان

جمرات 20 فروری 2020


بنوں (مانند نیوز ڈیسک) علاقہ جانی خیل کے ملک شاہی قبیلے نے انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیاملک شاہی وزیر جانی خیل کے مشران نے جانی خیل سب ڈویژن وزیر میں اراضی کے تنازعے پر تودہ چینہ کے مقام پر مبینہ مسلح تین سوافراد کے ہمراہ ملک شاہی قبیلے کے تین گھر جلادئیے جس کے خلاف وزیر سب ڈویژن علاقہ جانی خیل کے ملک شاہی قبیلے کے مشران ملک تیمور خان،ملک لیاقت علی خان،شیر امان خان،کیپٹن ریٹائرڈ طویل دار، ملک حاجی بسم اللہ،حاجی شیر مد امان،مولوی عبدالحق،ملک مستا میر،ملک گل ثواب، صوبدار مراد،حاجی اعظم خان،صوبدار سعداللہ، حاجی جبار ودیگر نے نیشنل پریس کلب بنوں میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گھر جلانے والے افراد کو تاحال پولیس نے گرفتار نہیں کیا ہے ہم نے نشاند ہی بھی کی ہے اور درخواست بھی دی ہے لیکن تاحال ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے اُنہوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ پولیس اب تک ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہے نہ گرفتاری کررہی ہے اور نہ ہی ایف آئی آر درج کررہی ہے اس وجہ سے ہم مجبوراً پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کررہے ہیں جانی خیل میں اراضی کے تنازعے پر وڑیکی قوم کے مبینہ تین سومسلح افراد نے حکومت کی توہین کرتے ہوئے تودہ چینہ کے مقام پر ملک شاہی جانی خیل کی قوم کے تین گھر نذر آتش کئے جس سے گھروں میں موجود جانور اور دیگر گھریلو چیزیں جل چکی ہیں جس سے دونوں قبائل کے درمیان خون ریزی کا خطرہ ہے تین سو مسلح افراد کی طرف سے ملک شاہی جانی خیل کے تین گھروں کو نذر آتش کرنے اور حکومتی رٹ چیلنج کرنے کے خلاف ملک شاہی جانی خیل مشران نے تھانہ بکا خیل میں درخواست دی مگردو دن گزرنے کے باوجود آج تک ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے صرف روزنامچہ درج کیا پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی نہیں کی جارہی ہے سابقہ ایف آر بنوں اور موجودہ وزیر سب ڈویژن میں آج بھی لشکر کشی کی روایت ابھی بھی برقرار ہیں جو کہ افسوس کی بات ہے اس لئے ملک شاہی جانی خیل وزیر قوم نے متفقہ طور پر اب یہ اعلان کیا ہے کہ جب تک اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی اور ایف آئی آر درج نہ ہونے تک ملک شاہی جانی خیل قوم اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گی اور علاقے میں پولیو ٹیموں کے داخلے پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan