پاراچنار،کروناکےمشتبہ32افراد میں دو افرادکاٹیسٹ پازیٹیوآگیا

منگل 31 مارچ 2020


پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے بتایا کہ ضلع کرم میں پہلے سے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور آج 32 مشتبہ افراد میں سے دو افراد کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے جس کے بعد مزید اقدامات پر غور کی جارہی ہے اور مریضوں کے گھروں کو کورنٹین کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اپر کرم کے علاقے احمد زئی سے تعلق رکھنے والی بائس سالہ خاتون کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے جو کہ پہلے سے ایسولیشن سنٹر میں ہے خاتون کی رشتہ داروں کی کئی روز پہلے گلگت بلتستان آمد و رفت ہوئی تھی اور خاتون نے شادی کی ایک تقریب میں بھی شرکت کی تھی ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع کرم کے سرحدی علاقے للمئے سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ اجمل کا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آگیا ہے جو کہ تفتان کے راستے ایران سے پاکستان داخل ہونے کے بعد پشاور پہنچ گیا تھا اور پشاور سے کوچ کے ذریعے ضلع کرم پہنچا تو خاندان کے افراد کے تعاون سے اسے کسی سے ملے بغیر قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا اور آج ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسے ایسولیشن سنٹر شفٹ کردیا گیا ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں پانچ مقامات پر ایسولیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ چھ مقامات پر قرنطینہ سنٹر قائم ہیں اور اٹھارہ مقامات پر قرنطینہ سنٹر بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan