دیربالا،کوروناسےبچنےکےلئےعوام سےاپیل،کمشنر

بدھ 08 اپریل 2020


دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نکے ہمراہ مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے بدھ کے روزاپر دیر کا دورہ کیا اور دیر شہر سمیت واڑی میں قائم قرنطینہ سنٹرز میں مریضوں کی عیادت کی۔دیر شہر میں پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالد خٹک نے کمشنر ملاکنڈ اور شاہد خان آفریدی کا استقبال کیا اور اس دوران انہوں نے قرنطینہ سنٹر دیر میں رکھے گئے مریضوں کی خیریت دریافت کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کے رہائشگاہ پر گئے جہاں پر انہیں ڈپٹی کمشنر نے کرونا وائرس سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات اور سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے غریب اور متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں۔کمشنر ملاکنڈ اورشاہد خان آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ دیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کورونا وائرس کی وبا ء سے بچنے کے لئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت کے بتائے ہوئے احتیاطی پر عمل کریں تاکہ وباء پر قابوپایاجا سکیں، کمشنرملاکنڈ ڈویژن ریا ض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan