ہریپور،کورونا مزید ایک مریض تصدیق تعداد7 ہوگئی

بدھ 08 اپریل 2020


ہری پور (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی مزید ایک اور شہری میں تصدیق تعداد سات ہوگی چار کا تعلق کھلابٹ ٹاؤن شپ ایک کا سرائع نعمت خان اور ایک کا تعلق ریحانہ اور ایک کا کامل پورسے ہے تصدیق شدہ کیسوں میں چھ مرد اور یک خاتون بھی شامل ہے تیس سے زائد مشتبہ افراد کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے ڈپٹی کمشنر ہری پور نے کہا ہے کہ ضلع میں اس وقت کورونا کے سات کنفرم کیس ہیں ایک سو کے قریب مشتبہ کیسز کے نمونوں حاصل کیے گے تھے جن میں سے ساٹھ کے قریب مشتبہ افراد کی رپورٹ کلیئر ہوگی ہے جبکہ تین افراد کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع ہری پور کے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی مصدقہ معلومات کے مطابق دور دراز علاقوں اور بیرون ممالک سے سفر کر کے ہری پور آنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے جن کی تاحال سکریننگ کی گئی، تاحال ان کے ٹیسٹ نہیں کئے گئے ہیں، ان افراد میں وائرس کی موجودگی سے انکار نہیں کیا جا سکتاڈپٹی کمشنر ہری پور کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ماہرین کے مطابق ٹیسٹ کے بغیر صرف سکریننگ کی بنیاد پر کسی کو کلیئر قرار نہیں دیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین کے مطابق کچھ لوگ بظاہر صحت مند دکھائی دیتے ہیں مگر شہریوں میں بیماریاں پھیلانے کا موجب بنتے ہیں، ایسے افراد کو طبی زبان میں ”اومریض“ کہا جاتا ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کو گھروں میں رکھنے کی غلطی ہر گز نہ کی جائے ہری پومیں تصدیق شدہ کیسوں میں بیرون ملک سے آنے والے افراد شامل ہیں جوکہ انگلینڈ ملائیشیا سعودی عرب دوبئی اٹلی سے واپس آنے والے افراد شامل ہیں جن کو گھروں میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے ان کے علاقوں میں سپرے کے ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات بھی اٹھائے گے ہیں گزشتہ روز کامل پور کے رہائشی شخص میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے اب تعداد سات ہو گی ہے متاثرہ شخص بھی بیرون ملک سے واپس آیا تھا جس کو گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے شہری احتیاط برتیں اور گھروں میں ہی رہیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan