کورونا سےہلاکتیں 82ہزار سے تجاوز کر گئیں،14لاکھ31 ہزار افراد متاثر

بدھ 08 اپریل 2020


نیویارک،لندن،روم،میڈرڈ،تہران (مانند نیوز ڈیسک) کورونا سے پوری دنیا متاثر،  ہلاکتوں  کی تعداد 82 ہزار 80 ہو گئی، 14 لاکھ 31 ہزار 706 افراد کورونا سے متاثر  ہو چکے، تین لاکھ دوہزار ایک پچاس افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔دنیا کے 209 ممالک اور علاقے عالمی وبا کی لپیٹ میں، اٹلی میں کورونا سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جہاں 17 ہزار 127 افراد جان سے گئے اور ایک لاکھ 35 ہزار 586 افراد متاثر ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزاروں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 412 تک پہنچ گئی  جبکہ  ہلاک افراد کی تعداد بھی 12 ہزار 854 ہو گئی۔ سپین میں کورونا سے 14ہزار 45 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں عالمی وبا سے دس ہزار 328 افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے 2 ہزار 16، ایران میں تین ہزار 872 افراد دم توڑ گئے،برطانیہ میں بھی عالمگیر وبا کے حملے جاری   ہیں  اور اموات کی تعداد 6 ہزار 159 تک پہنچ گئی ، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت بھی تاحال ناساز ہے۔بھارت میں وائرس سے اب تک 150  افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران میں عدالتی ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد اب تک ایران میں زہریلیشراب پینے کے بعد 600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan