ملاکنڈ، کرونا کے مشتبہ افراد کی تعداد میں اضافہ بدستور جاری

بدھ 08 اپریل 2020


بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ میں کرونا کے مشتبہ افراد کی تعداد میں اضافہ بدستور جاری، ٹوٹل مشتبہ مریضوں کی تعداد 562  ہوگئی، جن میں 63 فیصد خواتین اور 37 فیصد مرد شامل ہے قرنطینہ سنٹر درگئی میں رکھے جانے والے مشتبہ افراد 52 جبکہ قرنطینہ سنٹر خار میں مشتبہ افراد کی تعداد 66 ہے، درگئی میں ایک پازیٹیو مریض صحت یاب ہونے کی وجہ سے ملاکنڈتاحال کرونا فری ضلع ہے۔کرونا کنٹرول روم انچارج ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرصبیح الدین اور ڈی پی سی آر کے نمائندے سجاد سلمان کے مطابق قرنطینہ میں رکھے جانے والے مشتبہ افراد میں ایک سے پندرہ سال عمر تک 22 فیصد، سولہ سے 30 سال تک عمر کے 30 فیصد اکتیس سے پینتالیس سال عمر تک کے 37 فیصد جبکہ آڑتالیس سال اور اس سے زیادہ عمر کی افراد کا شرح 11 فیصد ہے۔ لیبارٹری کے لئے 46 ٹیسٹ ارسال کئے گئے جن میں 38 کا نیگٹیو رزلٹ موصول ہوچکا ہے جبکہ 8 کے رزلٹ کا انتظار ہے۔ قرنطینہ سے مزید 55 افراد کو ریلیز کرکے اب تک ریلیز شدہ افراد کی تعداد 312 ہوگئی۔صحت حکام کے مطابق ملاکنڈ میں کرونا کی روک تھام کے لئے اختیار شدہ حکمت عملی تسلی بخش ہے تاہم عوام کو گھروں تک محدود ہونے سے نتائج مزید بہتر ہوسکتی ہے اس لئے عوام اپنے آپ اور قوم کو بچانے میں مثبت کردار ادا کریں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan