گوجرانوالا،پی ٹی آئی رکن اسمبلی شاہین رضا کوروناسےجاں بحق

بدھ 20 مئی 2020


گوجرانوالہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئی ہیں، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے اس کی تصدیق کردی ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف   نے کہا کہ شاہین رضا کی 4 روز قبل طبیعت ناساز ہوئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں علاج کے لیے ڈی ایچ کیو شفٹ کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، جس کے بعد انہیں لاہور  میوہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں،میو   ہسپتا ل لاہور کے سی ای او ڈاکٹر ا سد اسلم نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی کی ایم پی اے شاہین رضا  انتقال کر گئیں۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے حکام   نے کہا کہ مرحومہ کی میت ضروری کارروائی کے بعد گوجرانوالہ منتقل کی جائے گی۔واضح رہے کہ شاہین رضا گوجرانوالہ ضلع سے پی ٹی آئی کی واحد رکن پنجاب اسمبلی تھیں، اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت کئی اہم شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں لیکن ملک میں کورونا کا شکار کسی منتخب رکن اسمبلی کی یہ پہلی ہلاکت ریکارڈ ہوئی ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan