افغانستان‘پروان میں مسجد پرحملہ،7نمازی جاں بحق اور12زخمی

بدھ 20 مئی 2020


کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان کے صوبے پروان میں ایک مسجد پر حملے میں 7 نمازی اور 12زخمی ہوگئے،صوبے خوست کی مسجد سے باہر نکلنے والے ایک خاندان پر فائرنگ میں 3 بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ تخار میں چیک پوسٹ پر حملے میں 9 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان میں باجماعت نماز کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7نمازی جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔دوسری جانب صوبے خوست میں ایک مسجد سے نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکلنے والے خاندان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3سگے بھائی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 دیگر رشتہ دار زخمی ہیں۔دریں اثنا صوبے تخار کی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 9اہلکار ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔ افغان حکام نے جوابی کارروائی میں 40 جنگجووں کی ہلاکت کا بھی دعوی کیا تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ادھر ترجمان طالبان نے پروان اور خوست میں مسجد اور نمازیوں پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صرف سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، کبھی عبادت گاہوں اور اسپتالوں پر حملے نہیں کیے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan