دنیا بھرمیں کوروناسےاموات3لاکھ24ہزار،تعداد49لاکھ86ہزار

بدھ 20 مئی 2020


نیویارک، لندن، میڈرڈ، پیر س،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ عالمی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو گئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 93 ہزار پانچ سو سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار سے تجاوز کر گئی   جبکہ  2 ہزار 800 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ سپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 78  ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح  سپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی۔اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 26 ہزار سے زائد ہو گئی   جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 32 ہزار ایک سو سے زائد ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 48 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 35 ہزار 3 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔فرانس میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 28 ہزار2 سے بڑھ گئی۔ جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے، اب تک آٹھ ہزار ایک سو سے زائد اموات ہوچکیں، کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد چار ہزارایک سو سے تجاوز کرگئی  اور 1 لاکھ 51 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہزار ایک سو سے بڑھ گئی ۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ 24 ہزار 603 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔  دنیا بھر  میں اب تک  19 لاکھ 58  ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan