جےیوآئی(ف)کےرہنما کوروناسےجاں بحق،مولانا فضل الرحمان افسوس کااظہار

منگل 02 Jun 2020


لاہور (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علما اسلام (ف)کے مقامی رہنما امتیاز قمر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔امتیاز قمرکورونا وائرس کے باعث 15روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان میں امتیاز قمر کے انتقال پر  افسوس کا اظہار کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امتیاز قمر کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، امتیاز قمر  پوری زندگی پارٹی کے نظریات کے ساتھ وفادار رہے، انہوں نے لاہور میں ہمیشہ پارٹی کے سربلندی کے لیے کام کیا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 74ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد 1500سے زائد ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan