بٹ خیلہ،یو نین کا صدر پریس کانفر نس سے خطاب

جمرات 21 مئی 2020


بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا نے سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن بنوں اوربلڈنگ ڈویژن ٹو پشاورمیں غیر قانو نی بھر تیوں کی پرزور مذمت کی ہے یو نین نے دھمکی دی ہے کہ اگر پندرہ دنوں کے اندر اند میرٹ ومختص کوٹے کے بغیر ہونے والی بھرتیاں منسوخ اور متعلقہ ایکسین سلیم نوید اورمحسن ظفر کے خلاف انکوائری نہ کی گئی تو نیب سے رجوع کے علاوہ احتجاج بھی کیا جائے گایو نین کے صوبائی صدر گل زمین سینئر نائب صدر حاجی سید غفار شاہ نائب صدر شاہ وزیر اور صاحب دین نے مشترکہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ محکمہ مواصلات بنوں اور بلڈنگ ڈویژن ٹو پشاور میں مختلف کیڈر کی پوسٹوں کی حالیہ بھرتی میں نہ صرف میرٹ کو بری طر ح نظر انداز کیا گیا بلکہ ایمپلائیز معذور اور اقلیت کو بھی ان کا مخصوص کو ٹہ نہیں دیا گیا جو کہ قانون و قوائد کی کھلی خلاف ورزی اور غریب ملازمین کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے انھوں نے کہاکہ اس بے انصافی کی وجہ سے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے انھوں نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور چیف انجینئر سنٹرل سے ان غیر قانی بھرتیوں کی فوری منسوخی اور اس سلسلے میں غیر جانبدار انکوائری مقر ر کرنے کی اپیل کی ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan