نورنگ،غرباء،مساکین میں2کروڑروپےکی تقسیم کامرحلہ شروع کیاجائےگا

جمرات 21 مئی 2020


سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی زکوتہ کمیٹی لکی مروت کے چیئرمین مولانا حبیب اللہ حقانی نے کہاہے کہ عیدالفطر کے فوری بعد غرباء،مساکین اوریتیموں میں تقریبا2کروڑروپے کی خطیررقم زکواتہ کی مدمیں تقسیم کرنےکامرحلہ شروع کیا جائے گا انہوں نے صوبائی حکومت سے لکی مروت کے لئے زکواتہ فنڈ میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ غرباء کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے غفلت برتنے والے مقامی زکوتہ کمیٹیوں کے چیئرمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزمیڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ لکی مروت کے غرباء، مساکین اوریتیموں کے لئے زکواتہ کی مد میں تقریبا2کروڑ روپے کی خطیر رقم کے دوقسط آئے ہیں جوعیدالفطرکے فوری بعد لوکل زکواتہ کمیٹیوں کے چیئرمین کے ذریعے ان کی اجراء کیاجائے گااورہماری پوری کوشش ہوگی کہ مذکورہ فنڈ اصل مستحقین تک پہنچائے چونکہ یہی فنڈمعاشرے کے متوسط اور اصل مستحق افرادکاحق ہے انہوں نےکہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع لکی مروت کوزکواتہ کی مد میں جوفنڈزملتی ہے وہ 1998کے مردم شماری کے تناسب سے ہے تاہم اب ضلع کے آبادی ان سے کئی گناہ بڑھ چکی ہے اس لئے صوبائی حکومت اور سیکرٹری زکواتہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع لکی مروت کے موجودہ آبادی کے تناسب سے فنڈمیں اضافہ کیاجائے کیونکہ یہاں غرباء اور بے سہارا لوگوں کی تعداد دیگراضلاع کی نسبت زیادہ ہے حکومت فوری طور پر اضافی فنڈکی منظوری دی جائے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ زکواتہ کے فنڈپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور غفلت برتنے والے مقامی زکوتہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں اوردیگرعملے کے خلاف سخت کاروائی کریں گے کیونکہ وہ ان لوگوں کا جوابدہ ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan