تیمرگرہ،اسسٹنٹ کمشنر کاآج جنرل بس سٹینڈکادورہ

جمرات 21 مئی 2020


لوئردیر (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر پائین سعادت حسن کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ عدنان خان اور ٹریفک پولیس انچارج لوئردیر شادمحمدخان نے آج جنرل بس سٹینڈ تیمرگرہ کا دورہ کیا اور ٹرانسپورٹروں، ڈرائیوروں اور مسافروں کو کورونا سے بچاو کی غرض احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے ٹرانسپورٹروں کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کے ہدایات بھی جاری کئے جبکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نیا کرایا نامہ پر عمل درامد نہ کرنے والے ڈرائیورز پرجرمانے بھی عائد کئے۔انہوں نے کہا کہ زائد کرایا کے وصولی کے بارے میں کہیں سے بھی اگر عوامی شکایت موصول ہوئی تو اس سلسلے میں متعلقہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan