بٹ خیلہ،ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال میں پرائیویٹ اینڈ پبلک کا معائنہ

جمرات 21 مئی 2020


بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک)  ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی روک تھا م کے لیے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائی ہے۔انہوں نے مخیرحضرات سے بھی کہا کہ وہ اس کورونا وباء کو شکست دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں پرائیویٹ اینڈ پبلک پارٹنر شپ کے تعاون سے 20 بیڈ ز کے آئسولیشن وارڈ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر،ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید گل کے علاوہ ہسپتال انتظامیہ بھی موجود تھی۔واضح رہے کہ اس میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے لیے 4 وینٹی لیٹرز اکسیجن سلینڈرز کے علاوہ تمام سہولیات اور ضروری آلات،ماسک وغیرہ فراہم کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ صوبائی حکومت صوبے بھر کے ہسپتالوں کو صحت کے حوالے سے بہترین سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کو صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پبلک اینڈ پرائیویٹ پارٹنر شپ کی تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں 20 بیڈ ز کے قائم کردہ آئسولیشن وارڈ صوبے میں پہلا اپنی نوعیت کا ایک مثال ہے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور دیگر عملے کا کورونا وائرس کی وباء میں فرنٹ لائن کے کردارکو سراہا اور کہا کہ ضلع ملاکنڈ کے غیور عوام اور سیاسی شخصیات کے اتفاق و اتحاد سے ہم انشاء اللہ بہت جلد کورونا وائرس کے وباء کو شکست دینگے۔دریں اثناء انہوں نے 20 بیڈ ز کے آئسولیشن وارڈکا باقاعدہ افتتاح کیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں ضلع بھر کے علماء کرام اور خطیب حضرات کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تمام علماء کرام کا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کورونا وائرس کے روک تھام میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور جمعتہ الوداع اور عیدا لفطر کے موقع پر اجتماعات میں کورونا وائرس سے روک تھام اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے پر عمل درآمد کویقینی بنانے کی اپیل کی۔اس موقع پر تمام علماء کرام نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان بھی موجود تھے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan