کراچی،عوام اس دفعہ عیدسادگی سےاورگھروں میں منائیں،مرادعلی شاہ سےاپیل

جمرات 21 مئی 2020


کراچی (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ  اس دفعہ عید سادگی سے اور گھروں میں منائیں۔جمعرات کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  سندھ میں ڈاکٹرز، نرسز سمیت صحت عملے کے 364 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے باعث 7 ڈاکٹرز شہید بھی ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 274 پولیس اہل کار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں کی کورونا کے باعث شہادت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس عید پر کپڑے نہیں سلوائے۔ ایسے موقع پر عید کیسے مناؤں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کہا جارہا ہے میں سیاست کررہا ہوں، لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے سیاست کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھول دیے گئے ہیں، مارکیٹیں کھلنے کے 14 دن بعد متاثرین کی تعداد بڑھے گی اور مارکیٹیں کھلنے کے ایک ماہ بعد اموات میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حقیقت بتانا اور لوگوں کو آگاہ کرنا میرا فرض ہے، میرے لیے کہا جارہا ہے کہ میں کورونا کے حوالے سے ڈراتا رہتا ہوں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فواد چودھری کا کہنا ہے عید اتوار کو ہوگی۔ ہم نے جو بھی فیصلے کیے اس پر سب نے عمل کیا، اگر اتنے غلط فیصلے ہوتے تو کوئی عمل نہ کرتا۔ اْن کا کہنا ہے کہ سب نے اپنی تقریروں میں لاک ڈاؤن کے فائدے بتائے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس سال کو فرنٹ لائن ورکرز کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ عید کا دن فرنٹ لائن ورکرز کے نام کرتا ہوں۔کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 336 ہوگئی ہے اور 143 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 33 مریض اب بھی وینٹی لیٹرز پر ہیں اللہ پاک ان کو صحتیاب کرے۔ اس وقت 13263 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 11735 مریض گھروں میں اور 608 آئیسولیشن مراکز میں ہیں۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت 722 مریض صوبے کی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ جمعرات کو  680 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6325 ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 779 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہم نے کورونا کی تشخیص کے لیے 6 ہزار تین ٹیسٹ کیے  جس میں سے 24 گھنٹوں کے دوران 960 نئیکیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔  جمعرات کو  مزید 20 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan