اخبارفروشوں کاعیدپراخباری مالکان سےتین چھٹیوں کامطالبہ

جمرات 21 مئی 2020


سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) اخبار فروشوں نے عید الفطر پر اخباری مالکان سے تین چھٹیوں کا مطالبہ کردیا ہے اخبار فروشوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی کاروباری سرگرمیاں ماند ہیں جبکہ حکومت نے عید الفطر پر 6 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے اس دوران سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز بند رہیں گے جس کی وجہ سے اخبار کی سیل نہ ہونے سے ہمیں مالی نقصان ہوگا اس لئے اخباری مالکان 3 چھٹیوں کا اعلان کریں تاکہ اخبار فروش بھی اپنے پیاروں میں عید گزارنے کیساتھ ساتھ مالی نقصان سے بچ سکیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan