عیدالفطرکےبعد مسجداقصیٰ کو دوبارہ کھولنےکا اعلان

جمرات 21 مئی 2020


مقبوضہ بیت المقدس (مانند نیوز ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی اوقاف اورمذہبی امور کی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد مسجد اقصیٰ کو مسلمان عبادت گزاروں کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ اسکے طریقہ کار اور اس کے بعد کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں ایک اور بیان میں فراہم کی جائیں گی۔کورونا وائرس (COVID-19) کے پھیلاؤ  کو روکنے کے لئے فلسطینی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر مارچ کے آخر سے مسجد اقصیٰ کو بند کردیا گیا۔اسلامی اوقاف کونسل نے   بیان میں کہا ہے  کہ کورونا وائرس  کے کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے پیش نظر اس نے عید الفطر کی چھٹی کے بعد مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے مسلمان نمازیوں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan