دنیا میں کوروناسے50لاکھ سےزائد افرادمتاثر،اموات 329739ہوگئیں

جمرات 21 مئی 2020


نیویارک،لندن،میڈرڈ،ماسکو (مانند نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور  متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ 29ہزار سے زائد افراد دم توڑ چکے ہیں۔20 لاکھ 21 ہزارسے زائد افراد موذی وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے۔   غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں مرنے والوں کی تعداد 94ہزار  سے بڑھ گئی  اور15 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 3لاکھ سے بڑھ گئی، ایک دن میں 9 ہزار کے قریب نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔برازیل  کورونا وائرس متاثرین کی ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا  جہاں ایک دن میں 21 ہزار نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 357 ہوگئی  جبکہ 24گھنٹوں میں 900  افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار894 ہوگئی ۔کورونا سے  سپین میں تقریباً28 ہزار افراد وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارگئے  جبکہ  2 لاکھ79 ہزار524 متاثر ہیں۔وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر سپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔برطانیہ میں کورونا مزید 363 جانیں نگل گیا اور مجموعی اموات  35 ہزار سے بڑھ گئیں   جبکہ  2 لاکھ 48 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan