مرکزی ہلال کمیٹی اجلاس ہفتہ23مئی ہوگا، مفتی منیب الرحمن

جمرات 21 مئی 2020


کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی:مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ شوال المکرم 1441ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس 23مئی بروزہفتہ بعد نمازِ عصر دفتر محکمہء موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں پر رابطہ قائم کریں:0321-2022000,0321-2484604, (021)99261404, 99261403


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan