ہنگو، اے اے سی کا خریدی گئی گندم کا معائنہ

منگل 02 Jun 2020


ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد کی ہدایات پر گندم خریداری کے حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرون صاحب ذادہ سلیم کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔جسمیں ڈی ایف سی صلاح الدین خان،ایگریکلچر آفیسر ساجد سلیم اے ایف سی شاہد علی نے شرکت کی۔اس موقع پر ایگریکلچر آفیسر ساجد سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع ہنگو میں راوں سال شدید ژالہ باری اور بارشوں کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جسکی وجہ سے گندم میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہم نے ذمینداروں کے ساتھ رابطے بھی کئے ہے لیکن ذمینداروں نے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ باقی ماندہ گندم ہم اپنے استعمال کے لئے رکھی ہے۔فروخت ہونے سے قاصر ہے۔اجلاس میں اے اے سی صاحب ذادہ سلیم نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ گندم خریداری کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام ذمینداروں  کے ساتھ رابطے میں رہے۔اجلاس سے ڈی ایف صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ بروز منگل کچھ ذمینداروں سے مجموعی طورپر 2 ٹن کے قریب گندم خریدی ہے۔زیادہ سے زیادہ گندم خریداری کے لئے محکمہ فوڈ متحرک ہے۔بعدازں اے اے سی صاحب زادہ سلیم نے خریدی گئی گندم کا معائنہ کرتے ہوئے انکی کوالٹی چیک کی گئی جن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan