سندھ،پیر سے جمعہ تک کاروبار ہوگا

منگل 02 Jun 2020


کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعہ تک کاروبار ہوگا، صوبہ میں کاروباری اوقات کار صبح 6سے شام 7بجے تک ہوگئے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبے میں تعلیمی ادارے، ٹریننگ انسٹیوٹ، شادی ہالزکی بندش برقرار رہے گی، بزنس سینٹر، ایکسپو ہالز، سپورٹس کلب، جمز بھی بند رہیں گے، سپورٹس ٹورنامنٹ، بیوٹی پارلر، مزارات، سینما، تھیٹر کی بندش بھی برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن  کے مطابق ریسٹورنٹ کو ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی، ٹرانسپوٹرز کی وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کا اطلاق 30جون 2020تک ہوگا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan