ملک بھرمیں کوروناسےمزید78افرادجاں بحق،تعداد1621

منگل 02 Jun 2020


اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر میں  ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 3,938 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعدکے  مریضوں کی تعداد 76398 ہو گئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہارگئے   جبکہ  گذشتہ 5 دنوں میں ملک بھر میں اموات کی تعداد 361 رہی جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1621 تک جا پہنچی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 27 ہزار 110 مریض صحت یاب ہوگئے،کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 29 ہزار 647 تک پہنچ گئی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 27 ہزار 850، خیبرپختونخوا 10 ہزار 485، بلوچستان4514، اسلام آباد 2893، گلگت بلتستان 738 اور آزاد کشمیر میں 271 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 503، خیبر پختونخوا میں 482، اسلام آباد میں 30، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 49 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 548 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ 77 ہزار 974 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan