سوات،منشیات فروشوں،اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن

ہفتہ 11 Jul 2020


سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ اُو تھانہ چارباغ آیاز خان اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رحمان شاہ ولد ظاہر شاہ سکنہ فضاگٹ مینگورہ کے قبضے سے 1010گرام چرس برآمد جبکہ ملزم محمد غنی ولد محمد دور ساکن ملالے دکوڑک کے قبضے سے 49گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف جرم 9Dاور 9Cمیں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ انور خان اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دوران گشت ملزم جلیل ولد نزیر احمد سکنہ مکانباغ کے قبضے سے 115گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ علت 546جرم 9CKPCNSAتھانہ مینگورہ رجسٹرڈ کیا ایس ایچ اُو تھانہ خوازہ خیلہ عمر رحیم خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری شوکت حیات ولد انور اللہ مقدمہ علت 132مورخہ 04-04-2011جرم 5ESA,120B,124A/7ATAاور مقدمہ علت 419مورخہ 29-06-2011جرم 5EXP, 120B,121A/7ATAمیں مطلوب تھا کو حسب ضابطہ گرفتار کیا ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ زاہد اللہ خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم واجد ولد طوطا خان سکنہ نویکلے مینگورہ کے قبضے سے 413گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کے خلاف جرم 9CKPCNSAدرج کیا اور مجرم اشتہاری محمد دیار ولد احمد سکنہ کروڑہ ضلع شانگلہ جرم 489F,420تھانہ مینگورہ کو حسب ضابطہ گرفتار کیا ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan