ایبٹ آباد،اسسٹنٹ کمشنر کا حویلیاں بازار کا دورہ

ہفتہ 11 Jul 2020


ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) سبزی، فروٹ اور دیگر اشیاء کے بارے میں لوگوں سے موصول ہونے والی شکایات پر عمل درآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی ہدایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II آکاشہ کرن کا تحصیل حویلیاں کا دورہ انہوں نے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کے لیے مختلف دکانوں کا دورہ کیا اور دکانداروں کو ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایس او پیز پر عمل درآمد کاجائزہ بھی لیا اور دکانداروں اور شہریوں میں COVID کٹس (دستانے، فیس ماسک اور سینیٹائزرز) کی تقسیم کی۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ SOPs پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری طور پر بازاروں کا رخ نہ کریں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan