پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک پین ملاکنڈ ڈویژن کا اہم اجلاس

ہفتہ 11 Jul 2020


بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک پین ملاکنڈ ڈویژن کا اہم اجلاس آج مقامی شادی ہال میں ہو گااجلاس میں نجی سکولز کھولنے سے متعلق اہم فیصلے متو قع ہیں اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے عہدیدار شر کت کریں گے پین کے صوبائی سینئر نائب صدر امجد علی شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سکولوں کی طو یل بندش سے پورے صوبے خصو صا ملاکنڈ ڈویژن جو کہ ونٹر زون ہے کا نظام تعلیم مکمل تباہ ہو گیا ہے دسمبر2019ء میں موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے بند ہو نے والے سکولزسات ماہ گزرنے کے باوجود بھی بند ہے جس کی وجہ سے ہمارا ڈویژن تعلیمی لحا ظ سے دوسرے علاقوں کے مقابلے بہت پیچھے رہ گیا ہے اسلئے حکومت کو ملاکنڈ ڈویژن کیلئے خصو صی پالیسی اور ایس او پیز کے تحت سکول فوری کھول دینے چا ہیے انھوں نے کہاکہ اسی سلسلے میں آج پین کی ڈویژنل قیادت کا اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں باہمی مشاورت سے اہم فیصلے کئے جا ئیں گے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan