جمرود،فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات،دو افراد قتل

ہفتہ 11 Jul 2020


جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودمیں پہلا واقع تختہ بیگ میں پیش آیا ہے جس میں نامعلوم نکاب پوش موٹرسائیکل سوار نے دکان میں بیٹھے صیفورمستل خیل پر فائرنگ کی جس کو زخمی حالت  میں پشاور منتقل کیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔جبکہ موٹرسائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ جمرودپولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کی ہے جبکہ دوسرا واقع میں جمرودبازارکے قریبی گاوٗں جمال خیل میں پیش آیاجس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک افغان شہری ناصر نامی شخص کو قتل کیا۔پولیس زرائع کے مطابق مقتول ناصرنامی گیلکار یک گھر کی دیوارتعمیر کررہا تھاکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اور ان کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس جائے وقوعہ پہنچ کر جگہ کا جائرہ لیا اور لاش قبضہ میں لے کر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan