اشتہارات میں کمیشن لینے کے الزام میں مشیر اطلاعات اجمل وزیر فارغ

ہفتہ 11 Jul 2020


پشاور (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت نے اشتہارات میں کمیشن لینے کے الزام میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیرکو عہدے سے ہٹا کرمعاون خصوصی کامران خان بنگش کو اطلاعات کا اضافی چارج دے دیا ہے، اجمل وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر اور اشتہاری ایجنسی کے درمیان کمیشن لینے کی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دے دیئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اجمل وزیر کے آڈیو ٹیپ سے متعلق چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں آڈیوٹیپ کے حوالے سے حقائق کی انکوائری کا کہا گیاہے۔ذرائع کے مطابق مراسلے میں اس معاملے پر فوری طور پر کارروائی کرنے کا کہا گیاہے۔ مبینہ آڈیو میں اجمل وزیر پر اشتہاری کمپنی سے کمیشن لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 3 مارچ 2020 کو وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل وزیر کو یہ قلمدان سونپا گیا تھا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan