0

سرائے نورنگ، سولر ٹیوب ویل کا افتتاح

سرائے نورنگ(مانند نیوز ڈیسک) جے یوآئی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی منورخان ایڈوکیٹ کی فنڈ سے وانڈہ نظامی کے لئے منظور کردہ سولر ٹیوب ویل کاافتتاح ایم پی اے کے بھائی انجنیئرحاجی امیرنوازخان نے کیا۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے حاجی منورخان ایڈوکیٹ نے وانڈانظامی کے عوام کے لئے پینے کے صاف پانی کی سہولیات گھروں کے نزدیک میسر کرنے کے لئے سولر ٹیوب ویل منظور کیاگیاجس کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز  ایم پی اے حاجی منورخان کے بھائی انجنیئرحاجی امیرنوازخان نے کیا جب کہ ٹیوب ویل سے گھروں سے بچھائے گئے پائپ لائن کا بھی معائنہ کیا۔انجینئرحاجی امیر نواز خان نے کہا ہے کہ رُکن صوبائی اسمبلی حاجی منور خان ایڈوکیٹ نے اپوزیشن میں ہونے کے باوجودقلیل مدت میں حلقہ پی کے 91 میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے اُنہوں نے کہاکہ ایم پی اے حاجی منورخان حلقہ انتخابات کے عوام کی توقعات پرپورااُترنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے عوام مسلسل موصوف کواپنانمائندگی منتخب کرتے ہیں۔ کاکہناتھاکہ اُن کے خاندان کئی عشروں سے بغیرکسی لالچ عوام کی خدمت کررہے ہیں اورعوام کوکبھی بھی مایوس نہیں کیاہے اُنہوں نے کہاکہ رُکن صوبائی اسمبلی حاجی منورخان ایڈوکیٹ اپوزیشن میں ہونے کے باوجود قلیل مدت میں حلقہ پی کے 91میں ریکارڈترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں جن میں بجلی،رابطہ سڑکیں اورپینے کے صاف پانی سمیت دیگرمنصوبے شامل ہے اُنہوں نے مزیدکہاکہ عوام کودرپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے سلسلہ وارحل کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں