0

جب تک عمران خان زندہ ہے اپوزیشن کو کسی صورت این آر اونہیں ملے گا، پرویز خٹک

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ  جب تک عمران خان زندہ ہے اپوزیشن کو کسی صورت این آر اونہیں ملے گا۔۔کیونکہ موجودہ اپوزیشن نے اپنے ادوار میں پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر اپنے تجوریاں بھر دی ہے۔۔جس کا حمیازہ آج غریب عوام بھگت رہے ہیں۔۔اپوزیشن اپنی لوٹ مار بچانے کے لئے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔۔اپوزیشن کو چاہئے کہ الزامات لگانے کی بجائے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرے۔۔عمران خان اس ملک کا واحد دیانتدار اور ایماندار قیادت ہے کہ جس نے اپنے کابینہ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے 4 وزیروں کو کرپشن پر کابینہ سے نکال دیا۔۔جس کا واضح مثال چینی اسکینڈل میں ملوث جہانگیر ترین ہے۔عمران خان پاکستان کو ترقی کے سفر پر آگے لیکر جارہا ہیں۔۔موجودہ مہنگائی سے جلد عوام کو چھٹکارا مل جائے گا۔کیونکہ موجودہ حکومت کی پالیساں عوام دشمن نہیں۔۔بہت جلد عوام کو بے روزگاری اور مہنگائی سے نجات دلائے گے۔۔اپوزیشن چومر مچائے شور کا واویلا چھوڑ دے۔۔ان خیلات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے رسالپور میں گوہر تاج کے حجرے میں آصف اقبال کی جانب سے ایک بہت بڑے شمولیتی  جلسے سے حطاب  کرتے ہوئے کیا جلسے سے ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک،پی کے 63کے امیدوار میاں عمر کاکا خیل،ملک آفتاب،گوہر تاج اور آصف اقبال نے بھی حطاب کیا۔۔پرویز خان خٹک نے آصف اقبال اور گوہر تاج کا شکرئیہ  ادا کیا جہنوں نے رسالپور میں اتنے برے جلسے کا اہتمام کیا اس موقع پر آصف اقبال نے رسالپور میں وفاقی وزیر پرویز خٹک کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے پوری طور پر حل کے لئے احکامات جاری کئے۔۔پرویز خٹک نے اپنے حطاب میں کہا کہ  جب میں وزیر اعلی تھا تو صوبے کی کافی خدمت کی۔۔ پی ڈی ایم میں سب چور اکھٹے ہوگئے ان کیلئے میں اکیلا کافی ہوں۔۔ 21 نومبر کو عمران خان نوشہرہ میں سی پیک کا افتتاح کریں گے۔۔اے این پی،پی ایم ایل ن،پی پی کیساتھ بہت نذدیک رہا ہو۔۔جن کا رکشہ لینے کی اوقات نہیں تھی وہ ارب پتی بن گئے۔۔میں ان لوگوں کے ساتھ اجلاسوں میں بیٹھا ہوں، کہتے ہیں ہم پر پردہ ڈالوں۔۔جب تک عمران ہے ایک بھی چور کو این آر او نہیں ملے گا۔۔پاکستان کے عوام اب کھرے کوٹے کی پہچان کرسکتے ہیں 2018 کے انتخابات میں پاکستانی عوام نے تمام بنارسی ٹگوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت عمران خان کی شکل میں ایماندار قیادت کے حوالے کرکے بھاریاں لینے والوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پارلیمان سے آوٹ کر دیا ہے سرکاری اداروں میں سرکاری افسران اور اہلکاروں کی لوٹ مار کرپشن اور کمیشن خوری کا دور گزر گیا ہے۔۔اگر کسی سرکاری افسر یا اہلکار پھر بھی عوام سے رشوت یا کمیشن کا مطالبہ کررہا ہے تو عوام ایسے افسر یا اہلکار کے خلاف اپنی شکایت سٹیزن پورٹل یا مجھے براہ راست کہہ سکتا ہے ہم خود کو عوام کے خادم سمجھتے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔۔ اور ان کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی اپنی اولین ترجیح سمجھ کر ان کو بین الاقوامی معیار کے سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں