0

پشاور بھر میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن۔کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنے فیملی پارک جی ٹی روڈ کا منیجر گرفتار۔کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور بھر سے 48 دکاندار گرفتار۔17 دکانیں سیل۔بی آرٹی اور لوکل ٹرانسپورٹ میں سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنے پر 62 شہریوں کو جرمانہ عائد کر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سید نعمان علی شاہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی کے ہمراہ صدرکے بازاروں میں دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد نے سرکلر روڈ، کوہاٹی اور اندرون شہر بازاروں، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اعزاز احمد نے رنگ روڈ پردکانوں اور گاڑیوں، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان نے کوہاٹ روڈ پر دکانوں، بی آر ٹی بسوں اور لوکل ٹرانسپورٹ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے جی ٹی روڈ پر فیملی پارک اور دیگر بازاروں،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے حیا ت آباد کی مارکیٹوں میں دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔کارروائیوں کے دوران کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی/ سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنے پر 48دکانداروں کو گرفتار کرتے ہوئے 17 دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ بی آر ٹی سٹیشنوں و لوکل ٹرانسپورٹ میں سیفٹی ماسک استعمال نہ کرتے ہوئے 62 افراد کو جرمانہ کیا گیا۔ جی ٹی روڈ پر فیملی پارک کے منیجر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں