پبی تھا نہ پولیس کا سنوکر گیم پر جوا کھیلنے والوں پر اچانک چھاپہ

پبی (مانند نیوز )پبی بازار میں پولیس تھا نہ پبی کے ایس ایچ او اشفاق احمد نے سنوکر گیم پر جوا کھیلنے والوں پر اچانک چھاپہ مار موقع پرسنوکر پر جواء کھیلنے والوں کو پکڑ کر داو پر لگی رقم برآمد کی اس موقع پر پولیس تھانہ پبی کے ایس ایچ او اشفاق احمد نیکہا ہر قسم کی جواء کھیلنے کا کسی کو ہرگز اجازت نہیں ہے وہ سنوکر کرکٹ یا دیگر طریقوں سے جوا کھیلے ان کو نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا اگر کسی کو سنوکر پر پایا تو انکو نشان عبرت بنائیں گے پبی بازار میں سنوکر گیم کسی کو کھیلنے نہیں دینگے یہاں پر لوگ جواءکھیلتے ہیں بازار میں کسی بھی جگہ سنوکر گیم کھلا یا کسی اور جگہ جواء کھیلتے ہوئے اطلاع ملی تو ان کو عبرت کا نشان بنا دینگے علاقے میں جرائم پیشہ افرار منشیات فروشوں اور جوابازوں کے خلاف یہ آپریشن ایسی طرح جاری رہے گا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں