جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ سڑکوں اور عدالتوں میں لڑے گی، ڈاکٹر عطاء الرحمان

سخاکوٹ(مانند نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ سڑکوں اور عدالتوں میں لڑے گی موجودہ حکومتی نااہلی اور عیاشیوں کی وجہ سے عوام دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہی ہے۔قومی مفاد اور گیس بحران خاتمے کیلئے حکومت امریکی دباؤمسترد کرکے پاک ایران گیس پائپ لائن پر فوری کام شروع کریں۔پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے والاامریکہ کون ہوتا ہے۔جماعت اسلامی امریکہ دباؤ کومسترد کرتے ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی بٹ خیلہ میں جماعت اسلامی ملاکنڈ کے ضلعی تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدبختیار معانی، امیر جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ شہاب حسین، ضلعی جنرل سیکرٹری رضوان اللہ مہمند، نائب امیر ضلع ملاکنڈ خورشید ربانی اور مولانا فضل قیوم نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ائین کی بالادستی اور جمہوریت کے بحالی کیلئے تحریک چلائی گی اور جماعت اسلامی کسی سیاسی انتخابی اتحادکاحصہ نہیں بنے گی اور اپنے جھنڈے اور اپنے نشان ترازوکے ساتھ جدوجہد جاری رکھے گی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں