عوام کوانکی دہلیز پر سہولیات کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتاہوں، میئر پشاور

پشاور (مانند نیوز) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ عوام کوانکی دہلیز پر سہولیات کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتاہوں ٗ حتی الوسع کوشش کرتاہوں کے عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کرسکوں ٗمیئر پشاور حاجی زبیر علی نے یکہ توت ڈرین کا دورہ کرتے ہوئے موقع پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے نالے پر مرمت کا کام شروع کردیا گیاہے ٗ میئر پشاور حاجی زبیر علی کو شکایت ملی کہ یکہ توت نالے کی مرمت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہاں پر عوام کو آنے جانے میں شدید مشکلات پیش آتی ہے جس پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے یکہ توت پہنچ گئے او ر نالے کامعائنہ کیا جس پر میئر پشاور نے نالے کی فوری تعمیرات کے احکامات جاری کردئیے جس پر مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے میئر پشاو ر حاجی زبیر علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکا شکریہ اداکیا جبکہ گذشتہ رووزدار منگی اور مسکین آباد کے مکینوں نے بھی میئر پشاور درخواست کیں کہ انکے علاقوں میں نکاسی آب کا سنگین مسئلہ ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدیدمشکلات پیش آرہی ہیں جس پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دار منگی اور مسکین آبا د میں نکاس آب کیلئے فوری پائپ فراہم کردئیے جس پر تعمیراتی کام جاری کردئیے جس پر دارمنگی اور مسکین آباد کے رہائشیوں نے میئر پشاور کا ہنگامی بنیادوں پر انکے علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر انکا شکریہ اداکیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں