مشیر سیاحت کا چترال کے معروف ٹورازم جرنلسٹ کی وفات پر اظہار تعزیت

پشاور (مانند نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت و آثار قدیمہ زاہد چن زیب نے چترال کے سینئیر صحافی اور معروف ٹورازم جرنلسٹ گل حماد فاروقی کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں صحت مند صحافتی اور اعلی سیاحتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ موصوف نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور صوبہ بالخصوص چترال کے سیاحتی و ثقافتی مقامات اور تہواروں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ مشیر سیاحت نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی دعا کی ہے۔ زاہد چن زیب نے کہا کہ گل حماد فاروقی کی وفات شعبہ صحافت کے ساتھ ساتھ سیاحت کی صنعت کیلئے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔ سیاحت و ثقافت کی ترقی میں انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں شندور پولو فیسٹیول اور وادی کیلاش کے مذہبی تہواروں کے علاؤہ دیگر سیاحتی و مذہبی مقامات کی قومی و بین الاقوامی سطح پر پذیرائی میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں