وانا بازار میں صحافی پر تشدد کرنا نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ ایک شرمناک عمل ہے، صدر ظفر وزیر

وانا (مانند نیوز) وانا یونین آف جرنلسٹس کے صدر ظفر وزیر، چیئرمین آدم خان وزیر اور دیگر کابینہ اراکین نے ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لوئر جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں صحافی (ایف ایم سنورڈیو وانا کے سٹیشن منیجر) وسیم وزیر پر سائنس مینجمنٹ کالج وانا کے ٹیچر معراج وزیر اور ان کے بیٹوں کی جانب سے تشدد نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ ایک شرمناک عمل ہے۔ وانا یونین آف جرنلسٹس کے صدر ظفر وزیر، چیئرمین آدم خان وزیر اور دیگر کابینہ اراکین نے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے فوری طور پر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صحافی وسیم وزیر نے ڈیرہ بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات میں نقل کے حوالے سے آگاہی مہم اور تفصیلی رپورٹ چلائی تھی جس پر آج ٹیچر معراج وزیر اور اس کے بیٹوں نے صحافی وسیم وزیر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مقامی صحافیوں ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا صوبائی حکومت، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ اور پولیس فوری نوٹس لیں۔ اور صحافی وسیم وزیر پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ ملوث افراد کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں