ڈسٹرکٹ پریس کلب واناکا صحافی وسیم وزیر پر حملے کی شدید مذمت

وانا (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا(رجسٹرڈ) نے سنو ایف ایم ریڈیو کے سٹیشن منیجر صحافی وسیم وزیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پریس وانا کے صدر مجیب الرحمان نائب صدر نورعلی وزیر جنرل سیکریٹری عرفان اللہ وزیر اور اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ نقل کی روک تھام کی خبروں کی اشاعت پر جنوبی وزیرستان لوئر وانا بازار میں سنو ایف ایم کے سٹیشن منیجر صحافی وسیم وزیر پر وانا میں مقامی افراد کیجانب سے حملہ تشدد افسوسناک ہے۔ انہوں نے وسیم وزیر پر حملہ اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں صحافیوں پر حملے تشویشناک ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا ورکینگ صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ اور آزادانہ غیرجانبدار صحافت پر یقین رکھتا ہے صحافیوں پرحملے وتشدد کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پولیس واقعے کا فوری نوٹس لیں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بنیادی اقدامات اٹھائے اور واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرے۔ بصورت دیگر سخت اختجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں