اسلام کا نظام عدل مزدوروں کو حقوق دے سکتا ہے

پشاور(پریس ریلیز) متحدہ امن کمیٹی پشاور کے سربراہ سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 32 پشاور مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام ک۔انظام۔عدل ہی مزدوروں کو انکے جائز حقوق دے سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکم مئی مزدور ڈے کے حوالے سے مدنی ہاؤس پشاور میں مزدوروں طبقے کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ ملک کے استحصال طبقے اور اشرافیہ نے ہمیشہ محنت کش و مزدور طبقے کا استحصال کیا ہے ظالمانہ و استحصالی نظام کے خلاف مظلوم و محروم طبقات کو اٹھنا ہوگا اور اپنا حق چھین کر لینا ہوگا ضرورت اس امر کی ہے قوم کو سبز باغ دکھانے والوں کو قوم مسترد کر دے اور اپنے مسائل کے حل کیلئے اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ متحدہ امن کمیٹی میں شامل تمام مکاتب فکر ظلم کیخلاف اور مظلوم کی حمایت کی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور مزدور و محنت کش طبقے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدور طبقے کیلئے فرمایا کہ ان کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ان کا حق ادا کیا جائے اور یہی مزدور کی شان ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں