وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئرامیرمقام نے کہا کہ وکلاء کو قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے کام کر لینا چاہیے

شانگلہ(آفتاب حسین سے) وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئرامیرمقام نے کہا کہ وکلاء کو قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے کام کر لینا چاہیے نہ کہ فرد واحد کے نرغے میں آکر،ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اسی کا احترام کرنا چاہیے اور صوبے کے عوام کے مسائل ترجیح ہونی چاہیے نہ کہ فرد واحد کے ذاتی مفاد کے لیے کام کر لینا چاہئے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا ہ اسلام آباد پر چڑھائی کی بجائے خیبر پختونخوا کی عوام کی بہتری کے لیے کام کرے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روزشانگلہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن الپوری اور تحصیل بارمٹہ کے مختلف تقاریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے نومنتخب صدر حاجی واقف شاہ ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم خان ایڈوکیٹ،معروف قانون دان شاہد علی خان نے خطاب کیا اور شانگلہ میں وکلا کو درپیش مسائل اور شانگلہ کے وکلا کی قانونی اور جمہوری کیلئے کئے گئے جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انھوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت مضبوط ہے اور پانچ سال انشا ء اللہ پورا کر کے پاکستان کی مسائل پر قابو پا کر رہیں گے۔ پہلی دفعہ ادارے اور حکومت کی تعاون ایک دوسرے کے ساتھ صرف پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کی دن رات محنت رنگ لارہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پہلی دفعہ پاکستان میں پوری دنیا سے سرمایہ کاری کرنے میں کردار کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پوری قوم کی مینڈیٹ کا بغیر بھی بلاامتیاز خدمت کی ہے اور ہر مشکل میں قوم کے ساتھ کھڑا رہا خواہ سیلاب، زلزلے یا دہشتگردی ہو۔شانگلہ ایکسپریس وے سمیت ورلڈ بینک سے منظور شدہ و دیگر منصوبوں پر بہت جلد کام کا آغاز کرینگے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی کوششیں جاری ہیں مہنگائی میں مزید کمی آئیگی۔ انکا کہنا تھا کہ انشاء اللہ معیشت بھی جلد مستحکم ہوجائے گی اور ملک ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا۔تقاریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر انجینئرامیر مقام نے شانگلہ اور مٹہ بارز کے لیے 20، 20 لاکھ روپے کا سپیشل گرانٹ دینے کا اعلان کیا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں