خالد خان خٹک تیسری مرتبہ کرک پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے

کرمک (مانند نیوز)خالد خٹک تیسری مرتبہ کرک پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے۔انہوں نے پول شدہ 48 میں سے 26 ووٹ لیکر کامیابی سمیٹ لی جبکہ اس کے مد مقابل عبد اللہ گل نے 22 ووٹ حاصل کئے۔واضح رہے کہ کرک پریس کلب کے انتخابات نامعلوم وجوہات کی بنا پر 2020 سے زیر التواء تھے جواب 4 سال بعد اتفاق و اتحاد اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئے۔پریس کلب کے انتخابات میں ارکان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔الیکشن 2024 میں 5 صدارتی امیدواروں بشمول الحاج شفیع الدین شفقی، محمد نواز خٹک، امین اللہ خاموش، عبداللہ گل اور خالد خان خٹک نے حصہ لیا لیکن حیران کن طور پر خالد خان خٹک اور عبداللہ گل کے علاوہ باقی تینوں امیدواروں نے ایک ووٹ بھی حاصل نہیں کیا جبکہ انہوں نے ووٹنگ میں باقاعدہ حصہ لیا یعنی اپنے ووٹ بھی عبداللہ گل یا خالد خٹک کو ڈالے۔ خالق جان خٹک، حفظ الرحمن اور شاد نواز خان نے صدارتی امیدواروں کیلئے پولنگ ایجنٹوں کے فراٰض سرانجام دئیے۔ الیکشن چیئرمین رؤف خٹک، کریم خٹک اور سرفراز خٹک پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی کے زیرنگرانی پریس کلب کرک کے آئین کے تحت ہوا۔ریجنل انفارمیشن آفس کوہاٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد خان آفریدی، اسسٹنٹ کمشنر کرک امان اللہ عباسی سابق ایم پی اے گل صاحب حان خٹک، خٹک اتحاد کے صدر حاجی مدثر ایوب، چیئرمین احسان الحق، سماجی شخصیت ملک نور رحمان، حاجی مسلم خان سمیت کئی دیگر مشران علاقہ نے پریس کلب تشریف لاکر الیکشن پراسیس کا جائزہ لیا اور صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی۔اب نومنتخب صدر خالد خٹک 10 رکنی کابینہ کا تقرری کر کے کرک پریس کلب کے فلاح وبہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ارشاد آفریدی نے نومنتخب صدر خالد خان خٹک کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں محکمے کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے 4 سال کے طویل عرصے کے بعد پرامن اور دوستانہ ماحول میں باہمی اتفاق و اتحاد سے انتخابات کے انعقاد پر جملہ صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے اور مثبت صحافتی اقدار کو فروغ دیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں