زرعی فارم پیر سباق میں یوم کاشتکاران منایا گیا

پبی (مانند نیوز ) زرعی فارم پیر سباق میں یوم کاشتکاران منایا گیا یوم کاشتکاران میں مقامی زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان حصوصی بین الاقوامی ادارہ برائے مکئی اور گندم کے نمائندے ڈاکٹر ٹاکر پرسات تیواری تھے اس موقع پر زرعی فارم پیر سباق نو شہرہ کے سائنسدانوں نے مقامی زمینداروں کو گندم کی مختلف بیماریوں اور ان کے تدارک کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا جبکہ زمینداروں کو گندم کے بیج کے نئے اقسام اور گندم کو ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا ریسرچ آفیسر ڈاکٹر خالد نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اب کے زرعی فارم پیرسباق گندم کی 30ورائٹیاں متعارف کر چکی ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی زمیندار پیر سباق ریسرچ فارم کے سائنسدانوں کے تجربات سے پیدا ہونے والے بیج اگھا رہے ہے جس کے سو فیصد نتائج سامنے آ رہے ہے جبکہ ریسرچ فارم پیر سباق میں گندم اور مکئی پر مزید تحقیقات بھی جاری ہے اور بہت جلد گندم اور مکئی کی نئی اقسام متعارف کی جائے گی اس موقع پر مہمان حصوصی نے پیر سباق زرعی فارم میں تیار گندم کے فصل کی کٹائی کا افتتاح کیا اور زرعی فارم کے دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں